ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، آن لائن ٹکٹوں کا اجراء یکم ستمبر سے ہو گا

ملتان(ملتان اپڈیٹس) پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کا اجراء یکم ستمبر سے ہو گا، آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم چار ستمبر کو پاکستان آئے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کا اجراء یکم ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ بوتھ پر ٹکٹ چار ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے لے کر چھ ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم چار ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے، میچز کے لئے شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔

شئیر کریں