پریانکا چوپڑا نے کیا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(ملتان اپڈیٹس) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑ انے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گستاخیاں ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی عکسبندی کے مکمل ہونے کے بعد فلم ’’گستاخیاں ‘‘ پر کام کریں گے۔ فلم کی کہانی مشہور شاعر ساحر لودھیانوی اور امریتا پریتم کی زندگی پر مبنی ہے جس میں امریتا پریتم کے کردار کے لئے پریانکا چوپڑا کا نام سامنے آرہا تھا لیکن پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے تاحال فلم میں کام نہ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔سنجے لیلا فلم کے لئے نئی اداکروں پر غور کر رہے ہیں۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں