قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے عہدیداروں سہیل فراز،عبدالرحمن فری ودیگر کی اہل وطن کو عید مبارک،قومی امن کمیٹی عید کے موقع پر امن وامان کی حکومتی کوششوں کوسراہتی ہے،سہیل فراز

ملتان( ملتان اپڈیٹس)قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چئیرمین سہیل فراز،وائس چئیرمین عبدالرحمن فری،صدرمحمدعاصم،چئیرمین یوتھ نوید جٹ،وائس چئیرمین ایازصدیقی،چئیرمین ویمن صباعنبرین ودیگر نے عیدالاضحی کے موقع پر اہل وطن کو عید کی مبارک دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحقین کو بھی یادرکھا جائے،عید خوشیاں بانٹنے کا نام ہے جبکہ عید قربان قربانی اورایثار کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی امن کمیٹی عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کیلئے تمام حکومتی کوششوں کو سراہتی ہے ،شہری بھی عید کے موقع پر پولیس اورضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں،قربانی کی کھالیں اصل حقداروں کو دی جائے،کالعدم تنظیموں اورملک دشمن عناصر کو قربانی کی کھالیں دینا جرم ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں