ملتان، لیگی رہنما شیخ حاجی اصغر اور شیخ ندیم اکبر کے چلبل پانڈے اور سلطان آف ملتان نے دھوم مچادی،30،30 من کے قربانی کے جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہری امڈ آئے

ملتان(ملتان اپڈیٹس)۔چاند رات کو قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ،ملتان کے لیگی رہنما شیخ حاجی اصغر اور شیخ ندیم اکبر کے چلبل پانڈے اور سلطان آف ملتان نے بھی دھوم مچادی۔لیگی رہنماوں کی طرف سے عید قربان کیلئے خریدے گئے 30,30من کے چلبل پانڈے ،سلطان آف ملتان،کالو بادشاہ،لال بادشاہ نے شہر بھر میں دھوم مچادی ،قربانی کے جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہری امڈ آئے۔لیگی رہنما شیخ ندیم اکبر اور شیخ عبید الرحمن کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ان جانوروں کو قربان کرکے قربانی کا گوشت شہر بھر کے ہزاروں مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں