انصار کالونی محلہ اسلام پورہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے رومال بنانے والی فیکٹری جل کر راکھ

ملتان……انصار کالونی محلہ اسلام پورہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے رومال بنانے والی فیکٹری جل کر راکھ ہوگئی ۔ شارٹ سرکٹ کے سبب لگنے والی آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے فیکٹری کا سامان کلی طور پر خاکستر ہوگیا۔ فیکٹری کے مالک واجد کمال نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی سے 60 لاکھ مالیت کا نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تو آگ کنٹرول ہوئی ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، میپکو ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے اس نقصان کا ازالہ کیا جائے اس ضمن میں میری مکمل طور پر معاونت کی جائے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں