ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،23اشتہاری مجرمان سمیت97ملزمان گرفتار

ملتان ….پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عدنان سے 08 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم عثمان سے 72 چھوٹی بوتل معہ 60 ٹین ولائتی شراب، ملزم منیر سے 24 بوتل ولائتی شراب ، ملزم فاروق سے 20 بوتل ولائتی شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم کامران سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم توقیر سے 110 گرام چرس ،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم انور سے 40 لیٹر شراب، 140 لیٹر لہن معہ چالو بھٹیبرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم اشفاق سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم عبدالشکور سے پسٹل 30 بور معہ 05 گولیاں، ملزم سلمان زبیر سے پسٹل معہ 3 گولیاں، ملزم سبطین سے رپیٹر معہ 4 کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان منیر اور اکبرکو پرچی جواء معہ زر جواء 4500/- روپے، ملزمان بلخ شیر طارق اور جاوید کو پرچی جواء معہ زر جواء 5000/- روپے، ملزمان ندیم اور اسلم کو پرچی جواء معہ زر جواء 35000/- روپے، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان اشرف ،سراجدین، افضل، سلیم، ندیم، رمضان، سلطان، رفیق، ناصر، عثمان، فیضان، فاروق اور صابر کو تاش جواء معہ زر جواء 25310/- روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اختر علی سے 89 پتنگیں، ملزم علی رضا سے 80 پتنگ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم شفیقکو بھیگ مانگنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان پولیس کی تیز رفتاری / ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان شفیق، فہد، حسن، خضر، انس، حسیب، مجاہد، عمر رشیدکو ون یلنگ پر، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان ساجد اور مجاہد کو تیز رفتاری پر، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عبدالقادر، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان رضوان اور ندیم ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان صادق علی، اجمل، ناظم، اکرم کو تیز رفتاری / ون ویلنگ کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کو بھگانے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم مجید، پولیس تھانہ کپ نے ملزمان راشد اور کامران ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان شبیر ،شاہد، یاسر، اظہر، سونیا، عائشہ، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم عامر ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم نواز، عبدالرحمان، قیصر عباس، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شکیل، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم صدیق، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم توقیر، ملزم حفیظ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ربنواز، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم عابد حسین، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان ندیم عباس اور شاہد، اسلم، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم اللہ ڈتہ اور الطاف کو مجرم اشتہاریوں کو مدد کرنے اور فرار کروانے پر مقدمات درج کر لئے۔
ملتان پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران115نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں321نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے110موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔
ملتان پولیس نے23سنگین نوعیت کے مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے23سنگین نوعیت کے اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں