قندیل بلوچ قتل کیس ،چالان جمع نہ کروانے پر سی پی او کو ایس ایچ او اور تفتیشی افسر تھانہ مظفر آباد کے خلاف کاروائی کا حکم

معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت پر عدالت نے مقدمہ کا چالان جمع نہ کروانے پر سی پی او کو ایس ایچ او اور تفتیشی افسر تھانہ مظفر آباد کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی
ضلع کچہری کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی کی عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مقدمہ کا تفتیشی افسر نور اکبر بھی عدالت میں پیش ہوا تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مکمل چالان پیش کرنے کے لئے عدالت سےاستدعا کی گئی
فاضل عدالت نے چالان جمع نہ کروائے جانے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور سی پی او کو ایس ایچ او اور تفتیشی افسر تھانہ مظفر آباد نور اکبر کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں