پاک فوج کی ملتان کور کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پرایوب اسٹیڈیم میں شہریوں کے لئے دو روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش

ملتان،،،پاک فوج کی (ملتان) ملتان کور کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پرایوب اسٹیڈیم میں شہریوں کے لئے دو روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں جدید اسلحہ ، گن شپ ہیلی کاپٹر، ٹینک ، رڈار سسٹم ، مشین گنز اور دیگر سامان رکھاگیا ہے اس نمائش کو دیکھنے کے لئے مرد،خواتین ، بچے اور خصوصاً سکول وکالجز کے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ۔اس موقع پر فوجی براس بینڈملی نغموں کی خوبصورت دھنیں لوگوں کا جوش و ولولہ بڑھاتے رہی ۔ نمائش میں رکھے گئے جنگی سازوسامان، بچوں اور سکولوں وکالجز کے طلباء وطالبات کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی بھر پور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں