گرفتاردہشت گردطلحہ انصاری کی نشاندہی پر حساس اداروں کی جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائی ،کالعدم انصارالشریعہ کے مزید6افراد گرفتار

ملتان….حسا س اداروں نے کالعدم انصارالشریعہ کے ملتان سے گرفتار دہشت گرد طلحہ انصاری کی نشاندہی پرجنوبی پنجاب میں کاروائی کرتے ہوئے مزید 6افراد کو گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق گرفتارافرادمیں3کاتعلق ملتان،ایک کاڈیرہ غازی خان اور2کاتعلق بہاولپورسے ہے۔گرفتارچار ملزمان نے افغانستان سے جہاد کی ٹریننگ حاصل کی تھی، سی ٹی ڈی اور پولیس نے انصارالشریعہ کے دہشت گرد طلحہ انصاری کو گزشتہ شب ملتان کے علاقے اندرون دہلی گیٹ سے گرفتار کیا تھا،جس کی نشاندہی پر حساس اداروں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مزید6افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں