این اے 120میں شکست مخالفین کا مقدر ہے ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کی لیگی رہنما شیخ ندیم اکبرکی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات

ملتان,,,,,مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ این اے 120میں شکست مخالفین کا مقدر ہے ،17ستمبرکا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،مادرجمہوریت بیگم کلثوم نوازکی انتخابی کمپئین کیلئے ملتان سے بھی لیگی کارکنان اور رہنما روانہ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چئیرمین یوسی 9شیخ ندیم اکبر قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پراصغرخان،حفیظ جوئیہ،حامدقریشی،ہاشم قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا سفر جاری رہے گا،کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جیت اور عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے۔ لاہور کے عوام انشاء اللہ بیگم کلثوم نواز کو ایم این اے منتخب کریں گے، اس حلقہ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور وہ آئندہ الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے ۔

شئیر کریں