ملتان میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آاپریشن، مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ملتان……ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پل شوالہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان چوہدری محمد سلیم کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے سوتری وٹ اور پل شوالہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 90 گھروں کی تلاشی لی اور 50 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔ سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ والی چار موٹرسائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں