پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کریں گے

ملتان,,,,,,پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کریں گے،تفصیلات کے مطابق بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کوکریں گے۔تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام کے مطابق رزلٹ کے حوالے سے 12 ستمبر کو تقریب سٹیٹ بینک کے آڈیٹوریم میں9.30بجے منعقد کی جائے گی،تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعام تقسیم کیئے جائینگے ۔ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج کی تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ترجمان ملتان بورڈ ملک نثارکے مطابق رزلٹ 10 بجے ملتان بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

شئیر کریں