ایس ایچ اوتھانہ صدر ملتان انسپکٹر حسین بخش کھوسہ کی زیرِ نگرانی ٹی اے ایس آئی شفاقت علی نے منشیات فروش پکڑلیا۔

ملتان ….. ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان انسپکٹر حسین بخش کھوسہ کی زیرِ نگرانی شفاقت علی ٹی اے ایس آئی، اے ایس آئی فیاض احمد، کنسٹیبل سجاد حسین، نزاکت حسین، خلیل، ارشد، سعید احمد معہ ڈرائیور سرکاری گاڑی عبدالسلام نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر مخبر کی اطلاع پر گرے چوک پر ایک کار ٹویوٹا کرولا کو روکا اور کار کی ڈگی میں سے 253 بوتل ولائتی شراب برآمد کیں۔ کار کے ڈرائیور محمد فاروق کو گرفتار کر لیا گیا ۔جس نے بتایا کہ وہ یہ شراب رمادہ ہوٹل سے لیکر آیا ہے اور مظفر گڑھ فروخت کرنے جا رہا تھا۔ ملزم محمد فاروق کے خلاف مقدمہ نمبر 286/17 بجرم3/4/479 PHO تھانہ صدر ملتان درج رجسٹر ہوا۔

شئیر کریں