میئر ملتان فنڈز دینے کی بجائے خورد برد کر نے یا محض من پسندوں کو نوازنے میں مصروف ہیں،وائس چیئرمین یوسی 13 شیخ عمران کی پریس کانفرنس

ملتان…..وائس چیئرمین یوسی 13 شیخ عمران نے کہا ہے کہ میئر ملتان فنڈز دینے کی بجائے خورد برد کر نے یا محض من پسندوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔ہماری یوسی کا 20 لاکھ کا فنڈ کا دونوں مرتبہ میئر ملتان نے اپنی یوسی میں لگوادیا ۔جلد از جلد 40 لاکھ یوسی 13 کی تعمیر وترقی کے لیئے جاری کیئے جائیں۔ مئیر ملتان اپنی روش بدلیں ورنہ راست اقدام پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا طارق جاوید ، سلیم انصاری،خرم بہاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسی 13 مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ٹینڈرڈ ہونے کے باوجود فنڈز نہیں دیئے گئے میئر ملتان اپنی روش اور اپنے طرز عمل کو ٹھیک کر یں ۔ میئر ملتان نے کرپشن کا جو بازار گرم کیا ہوا ہے اسکے متعلق جلد وائٹ پیپر سامنے لائیں گے۔اعلی قیادت اس ہٹ دھرمی، بند ر بانٹ ، اور خورد برد کا نوٹس لے ۔ اور ہماری یوسی کے فنڈز جاری کیئے جائیں بصورت دیگر ہم میئر آفس کا گھیراو کرنے پر مجبور ہونگے۔ اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں