نادیدہ قوتیں مسلم لیگ ن کو ہٹا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،عبدالرحمن فری

ملتان……پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کو آرڈینیٹر عبدالرحمن فری نے کہا ہے کہ نادیدہ قوتیں مسلم لیگ ن کو ہٹا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں مگر ہم ملکی تعمیر وترقی کا سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی مخالفین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہوگا۔بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کو کوئی مخالف نہیں روک سکتا۔یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے ہم قائدین کے حکم اور اشارے کے منتظر ہیں پوری قوم آج بھی میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام مرتضی، رانا جاوید، عامر سمر، اصغر گڈو، خلیل احمد، عمران خان، کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے مقابل تمام امید وار کسی ایک کو متفقہ امید وار بنا لیں پھر بھی کلثوم نواز ہی واضح اکثریت سے کامیاب ہونگی۔بیگم کلثوم نواز کے مقابل تمام امید واروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔عمران خان ذہنی مریض ہیں جو محض نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہیں ۔ عمران خان صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں مگر مسلم لیگ ن ملکی تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھے گی اور آئندہ بھی کامیاب ہوگی جبکہ مخالفین منہ کی کھائیں گے۔

شئیر کریں