ہم پریس کانفرنسوں اور ڈریسنگ روم کی سیاست کے قائل نہیں ہیں،عوامی خدمت کی عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، شیخ طارق رشید، ملک انور علی

ملتان….سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، ملک انور علی نے کہا ہے کہ ہم پریس کانفرنسوں اور ڈریسنگ روم کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔ عوامی خدمت کی عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ این اے 149 کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے یوسی 6 میں گلی گجر والی میں ترقیاتی منصوبے ٹف ٹائل کی تکمیل پر منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت اور عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور حلقہ بھر میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین چوہدری قیصر محمود گجر وائس چیئرمین مظہر ملغانی نے کونسلرز، معززین علاقہ سمیت یوسی بھر کی طرف سے شیخ طارق رشید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ اس موقع پر شاہد انجم،ہاشم رشید، رضوان علی، رمضان مہوتہ، اختر نیازی، نوید سیال، فضل شاہ، عثمان بھٹی، ملک ریاض، سراج احمد، صوفیہ بانو، سبیل اکرم، سیموئل، مشتاق بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد دعا بھی کی گئی۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں