این اے 120 کا انتخابی معرکہ،، بیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم کیلئے لیگی قیادت نے ملتان اورجنوبی پنجاب سے بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور بلالیا،،لیگی رہنما وخواتین کارکنان بھی لاہور روانہ

ملتان(شیخ فیصل کریم)17ستمبرکواین اے 120میں ہونے والے انتخابی معرکہ میں بیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم کیلئے لیگی قیادت نے ملتان اورجنوبی پنجاب سے بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور بلالیا،پارٹی قیادت کی ہدایت پرسابق ایم این اے شیخ طارق رشید،ملک انورعلی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے  سہیل فراز،عبدالرحمن فری،لیگی رہنما شیخ ندیم اکبر،شیخ عبیدالرحمن سمیت متعدد رہنما اورمردوخواتین کارکنان این اے 120میں بیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتازکی قیادت میں بھی قافلہ آج لاہور کیلئے روانہ ہوگا،واضح رہے کہ سوموار کے روزمسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کی رہنماؤں آپانسرین ،ممبرمیونسپل کارپوریشن روبینہ شاہین اور فہمیدہ چوہان ودیگر نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ این اے120میں لیگی امیدواربیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم کیلئے لاہور جائیں گی اور حلقہ میں گھر ،گھرجاکر میاں نوازشریف کا پیغام پہنچائیں گی۔دوسری طرف لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ این اے 120میں شکست ہمارے مخالفین کا مقدر ہے،17ستمبرکا سورج بیگم کلثوم نوازکی بھاری اکثریت سے کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

شئیر کریں