ایم پی اے سلطانہ شاہین کی مریم نوازشریف سے ملاقات،نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں،مریم نواز

ملتان(شیخ فیصل کریم سے).میاں نواز شریف کی صاحبزادی پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں مگر ہم عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔این اے 120 میں ن لیگ عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے واضح اکثریت سے جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے وچیئر پرسن سٹینڈنگ کونسل سلطانہ شاہین سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔س موقع پر مریم نواز اور سلطانہ شاہین نے حلقہ 120 کی انتخابی مہم، سیاسی صورتحال مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ایم پی اے سلطانہ شاہین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پوری قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔آئندہ بھی عوام انہیں ہی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور عوام اپنی محبت اور ووٹ کی طاقت سے دوبارہ ایوان اور وزارت عظمی کے منصب پر فائز کریں گے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں