تمام تر یونین کونسلز کو بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز دیئے جا رہے ہیں،،چئیرمین محمود قریشی اور عبدالرحمن فری کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں وحید آرائیں،مئیر ملتان اور طارق رشید کی گفتگو

ملتان ۔(شیخ فیصل کریم سے)مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں اور سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ملتان بھر کی تعمیر وترقی کے لیئے کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کرینگے۔تمام تر یونین کونسلز کو بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 13 کے چیئرمین محمود قریشی ، کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ عبدالرحمن فری کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملتان بھر کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔مسائل کے حل ، تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔اس موقع پر چیرمین یوسی محمود قریشی نے میئر ملتان کو یوسی کے مسائل ، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر میئر ملتان نے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا یوسی 13 سمیت ملتان بھر کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام جاری وساری رکھیں گے۔اس موقع پر چوہدری عبدالوحید آرائیں، ملک انور علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت اور تعمیروترقی کی سیاست کی ہے۔ن لیگ کے تمام مخالفین ناکام ہونگے ہم تعمیروترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔اس موقع پر چیئرمینوں رانا سجاد، شیخ ندیم اکبر،زاہد گڈو،اسلم ہمایوں،رفیق کریمی،راناافضل عشائیہ میں شریک تھے۔

شئیر کریں