ڈپٹی میئر ملتان حاجی سعید انصاری،عبدالرحمن فری،ماسٹرسعید انصاری ودیگر کی سی ای او میپکو چوہدری اکرم سےملاقات،چارج لینے پر مبارکباد

ملتان(شیخ فیصل کریم سے)ڈپٹی میئر ملتان حاجی سعید انصاری نے کہا ہے کہ ایماندار فرض شناس آفیسرز ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ایماندار اور محنتی افسران قوم کا اثاثہ ہیں۔سی ای او چوہدری اکرم کی تعیناتی سے نظام میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو کے تعینات ہونے والے سی ای او کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عبدالرحمن فری، ماسٹر سعید انصاری،حاجی قیصر، ڈاکٹر ناصر،طیب انصاری بھی ہمراہ موجود تھے۔ سی ای او چوہدری اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نظام اور معاملات میں بہتری اور جدت لائیں گے۔لوڈشیڈنگ پر کمی پائیں گے اور اس حوالے اقدامات جاری ہیں اس کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں