بلاول بھٹوزرداری کی 29ویں سالگرہ،ملتان میں پیپلزپارٹی لائرزفورم کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار میں کیک کاٹنے کی تقریب،وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت

ملتان…….پیپلزپارٹی لائرزفورم کے زیراہتمام چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی29ویں سالگرہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،تقریب میں پیپلزلائرزفورم کے عہدیدران سمیت وکلاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی،وکلاء نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزلائرزفورم کے غیاث الحق ایڈووکیٹ اورمرزاعزیزاکبربیگ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور غریب ،کسانوں ،مزدوروں کے حقوق کی حقیقی محافظ جماعت ہے۔پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد ہے،انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت کامیاب ہوگی۔2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کثیرتعداد میں الیکشن جیت کروفاق میں اپنی حکومت بنائے گی۔

شئیر کریں