سی ٹی ڈی کی ملتان کے علاقے جلالپورپیروالا میں کاروائی،کالعدم تنظیم کے دودہشت گرد ہلاک،4فرار

ملتان……..سی ٹی ڈی کی ملتان کے علاقے جلالپورپیروالہ میں کاروائی کے دوران دودہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،کاروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 رات دہشت گرد کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرسگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے تھے۔

شئیر کریں