محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس ایکٹ 2017 کا مسودہ منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادیا،کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ملتان……محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس ایکٹ 2017 کا مسودہ منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادیا ہے،ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودہ پولیس ایکٹ 2002کی اپڈیٹ شکل ہے جسے صوبائی محکمہ داخلہ نے تیار کیا ہے اور اس میں وزارت قانون کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔مسودہ وزیراعلی پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعدپولیس ایکٹ پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

شئیر کریں