جاوید ہاشمی کی کلثوم نوازکو کامیابی پر مبارکباد،کلثوم نوازنے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں،ان کی جیت عوام کی جیت ہے،جاوید ہاشمی

ملتان…..سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 120کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پربیگم کلثوم نواز کو مبارکباد دی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، آئی این پی کے مطابق کلثوم نواز کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی پرانہیں مبارکباد دیتا ہوں،جاوید ہاشمی نے کہا کہ کلثوم نوازکی کامیابی عوام کی جیت ہے ،واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نوازکی بھرپورحمایت کااعلان کیا تھا،

شئیر کریں