ملتان میں 4 روز قبل اغوا کی گئی ڈھائی سال کی بچی خانیوال سے مل گئی

ملتان میں 4 روز قبل اغوا کی گئی ڈھائی سال کی بچی خانیوال سے مل گئی، پولیس کے مطابق بچی کو گھر کے ملازم نے اغوا کر کے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گرفتاری کےخوف سے بچی کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ ملزم نےبچی کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع اہلخانہ کو دی تھی، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپےمار رہی ہے۔

شئیر کریں