جمہوریت کی سربلندی کیلئے میاں نوازشریف کیساتھ آخری دم تک کھڑا رہوں گا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گفتگو

ملتان…….سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کے ساتھ محبت کا لازوال رشتہ ہے،جمہوریت کی سربلندی کیلئے میاں نوازشریف کیساتھ آخری دم تک کھڑا رہوں گا،انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں اوررہنماؤں نے دورآمریت میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے،ملک میں جمہوریت کی بہتری کیلئے مسلم لیگ ن سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی 19 ماسٹر سعید انصاری سے ملاقات میں کیا،یوسی چئیرمین نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی اور ان کی مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کا خیر مقدم کیا،انہوں نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی جمہوریت اورپاکستان کیلئے خدمات کو سراہا اور این اے 149میں ان کو بھرپورحمایت کا یقین دلایا،اس موقع پر جاوید ہاشمی نے سعیدانصاری کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ،اس موقع پر سعید انصاری کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی جمہوریت پسندقوتوں کا اثاثہ ہیں،ماضی کی طرح لیگی کارکنان آج بھی ان سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں،ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

شئیر کریں