سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کاسی پی اوآفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

ملتان۔۔۔۔سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کے مسائل سنے۔سی پی او ملتان نے سائلین کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں۔سی پی او ملتان نے آنے والے سائلین سے کہا کہ آپ کی تمام شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔ ہمارا نصب العین عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا اور عوام دوست سسٹم کے تحت کام کرنا ہے۔
شئیر کریں