طالبات ڈگریوں اور گولڈمیڈلز میں آگے نکل گئی ہیں،گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کانووکیشن میں طالبات کی تعریف

ملتان،،،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج طالبات طالب علموں سے آگے نکل گئی ہیں اور آج طالبات نے زیادہ تعداد میں ڈگریاں گولڈ میڈل وصول کئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر والدین سے گزارش کی کہ طالبات تعلیم و تربیت پر ملک کا پیسہ لگا ہے والدین اپنی بیٹیوں کو گھر بیٹھانے کی بجائے انہیں عملی میدان میں لائیں اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں جو کہ ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی میں مددگار اور معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ آپ بھی محنت کریں اور زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کریں۔

شئیر کریں