قائداعظم محمد علی جناح ہمارے لئے رول ماڈل ہیں ،ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی

ملتان…. ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد خطہ نصیب ہوا۔قائداعظم محمد علی جناح ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اوران کے افکا ر پر عمل کر کے ہم ترقی کے زینے طے کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف سائنس میں یوم قائد کے حوالے سے قائد اعظم ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اساتذہ ‘ لیکچرارز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے راہ نما اصو ل آ ج بھی ہما ری قومی ترقی کی بنیاد اور اساس ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قا ئد اعظم کے افکا ر کوزیا دہ سے زیادہ نئی نسل تک پہنچا نے کا عزم کیا جا ئے ۔پو ری دنیا قائد اعظم کی سیا سی بصیرت کاا حتر ام کرتی ہے ۔قا ئد اعظم کے افکا ر کی روشنی ہما ری تر قی کیلئے بے حد ضروری ہے اور ان کے افکا ر سے استفا دہ وقت کا تقا ضا ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے آ زاد اور خو دمختا ر ریاست کیلئے شبا نہ روز محنت کی ۔انہی کی کوششوں کی بدو لت آ ج ہم وطن پاکستا ن میں اسلامی اصولوں کے مطا بق اپنی زند گی بسر کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ قیا م پاکستا ن کے بعد بھی قائد محمد علی جناح نے اس ملک کی تعمیر وترقی کیلئے بے پنا ہ خد ما ت سرانجام دیں ۔محنت، امانت اور دیانت کے سنہری اصول اپنائے بغیر ہم اپنی منزل کبھی حاصل نہیں کرسکتے ۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی نے شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

شئیر کریں