مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے زیراہتمام کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزی کے خلاف ڈبل پھاٹک چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان،،،،مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے زیراہتمام کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزی کے خلاف ڈبل پھاٹک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) ممبر سوشل میڈیا ٹیم شیخ آصف قریشی نے کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں رحم دلی کا درس دیتا ہے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گلبھو شن کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی،لیکن بھارت کی طرف سے کنٹرول لائین پر فائرنگ نے بھارت کا مقرو چہرہ عیاں کر دیا ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں بھارتی جاسوس کو جلد سے جلدپھانسی دی جائے،اور ہمارے شہید فوجی جوانوں کا خون رائیگاں نہی جائے گا پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ، اس موقع پر چوہدری احمد علی، ساجد شاہ، نعیم،شاہ،کامران خان، ولید خان،کاوش قریشی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

شئیر کریں