ملتان میں سوائن فلو بے قابو ہوگیا، دو ہفتوں کے دوارن 4 افراد جان سے گئے

ملتان…….ملتان میں سوائن فلو بے قابو ہوگیا، سوائن فلو سے دو ہفتوں کے دوارن 4 افراد جان سے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق ملتان اور مظفرگڑھ سے تھا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں سوائن فلو بے قابو ہوگیا، ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ رواں ماہ کے دوران نشتر اسپتال میں 12 افراد مرض میں مبتلا ہو کر داخل ہوئے، 6 میں خطرناک وائرس کا شبہ پایا گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے2016 میں بھی سوائن فلو کے خطرناک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 75 متاثر ہوکر اسپتال پہنچے۔

شئیر کریں