ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 39 اشتہاری مجرمان سمیت67ملزمان کو گرفتارکرلیا

ملتان۔۔ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 39 اشتہاری مجرمان سمیت67ملزمان کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم ثاقب سے 02 بوتل شراب، ملزم سیف سے 01 لیٹر شراب، ملزم اشرف سے 30 لیٹر شراب، ملزم رمضان سے 15 لیٹر شراب، ملزم رفیق سے 35 لیٹر شراب، ملزم شوکت سے 02 بوتل شراب، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم اللہ بچایا سے 20 لیٹر شراب، ملزم سجاد سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم نعمان سے 1160 گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم مطلوب سے 08 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم اعظم سے 140 گرام چرس، ملزمان وسیم اور اظہر سے 60 لیٹر شراب معہ 200 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی، ملزم شان سے 200 لیٹر شراب، معہ 400 لیٹر لہن معہ چالو بھٹی، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم مختیار سے 20 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی، پولیس تھانہ سٹی شجاعبا نے ملزم جاوید سے 5 لیٹر شراب، ملزم طاہر سے 10 لیٹر شراب، ملزم حیات سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم رفیق سے 35 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان رمضان، ذیشان، اعجاز کو تاش جواء معہ زر جواء 4100/- روپے، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان قاسم، محمد علی، کاشف، مبین اور اسامہ کو تاش جواء معہ زر جواء 1190/- روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد ارشد کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کر لیا۔۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد اقبال کو غیر قانونی گیس/پٹرول سیل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران130نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے 39مجرمان اشتہاریوں جو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔

شئیر کریں