نوازشریف کی تقریر کے بعد 2018میں بھی الیکشن ہوتا دکھائی نہیں دیتا ،,90دن میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، گنتی شروع ہوگئی ،شیخ رشید کی پریس کانفرنس

ملتان……عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نوازشریف نے عدلیہ کی توہین کی حد کردی ، نوازشریف کی تقریر کے بعد 2018میں بھی الیکشن ہوتا دکھائی نہیں دیتا ،, 90دن میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، گنتی شروع ہوگئی ہے ،سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے جج پسند نہیں،انہیں ملک قیوم جیسے جج چا ہئیں،شہبازشریف کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیرہی نہیں ہے ،تمام سیاستدان مرجائیں تو بھی شہبازشریف کو نوازشریف نے وزیراعظم نہیں بننے دینا،رضا ربانی سے درخواست ہے کہ سینٹ سیشن سے آرمی چیف کے خطاب کو اوپن کیا جائے،حدیبیہ کا کیس تیار کر لیا، عدالت جا رہا ہوں،طاہرالقادری اور عمران خان آج کنٹینردور سے زیادہ قریب ہیں،ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر میں عدلیہ کے لئے شیم شیم کے نعرے لگوائے گئے ،اس تقریر کے بعد لگتا ہے کہ نواز شریف کی تدفین کا وقت آگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ بروقت الیکشن ہوں،اداروں کو آنکھیں دکھانے والوں کا سدباب ہو لیکن نوازشریف کا وزیراعظم بن بن کے دل نہیں بھرا،نواز شریف کاایجنڈا ہے کہ فوج آ جائے اور دو سال الیکشن نہ ہوں اور سپریم کورٹ سے سزا نہ ملے،ضیاء الحق نے کہاتھاکہ میری عمرنوازشریف کولگے،شہباز شریف کو نواز شریف نے کبھی نہیں بننے دینا ہے چاہیے کچھ بھی ہو جائے،نواز شریف کو مشورہ دینے کے لیے مریم نواز ہی کافی ہیں ،شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ملک کی قسمت کا فیصلہ 90دنوں میں ہونے جارہا ہے ،مجھے فخر ہے کہ نواز شریف کا سیاسی تابوت میرے کیس سے نکلا،میں آج اسمبلی میں ہوں اور وہ باہر ہیں،قادری کے نام سے پہلے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ میں مشاہد اللہ اور پرویز رشید سے سوالات کرائے گئے ،سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد رضا ربانی سے درخواست ہے کہ سینٹ کی کارروائی منظر عام پر لائی جائے،شیخ رشیدا حمد نے کہا کہ جمہوریت نظام میں سب سے اہم ستون عدلیہ ہے،نواز شریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کررہے،ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ ہے۔ڈکٹیٹر کے خلاف بات کرنے والا نواز شریف جنرل ضیاء کا جانشین ہے ،فوج اور عدلیہ تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نواز شریف کی سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر دور سے زیادہ عمران اور طاہرالقادری آج قریب ہیں،طاہرالقادری صاحب کہتے ہیں کلثوم نواز بچوں کے لئے دعا کرانے آتی تھیں،طاہر القادری کی دعا سے آج نوازشریف کے بچے 8آٹھ سو ارب کے مالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اٹارنی جنرل کو کلبھوشن کے مسئلے پر کچھ نہ کرنے دیا،کلبھوشن کے مسئلے پر فوج کو سلام پیش کرتا ہوں ،آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ سے خطاب کروں گا۔

شئیر کریں