گورنرپنجاب سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوارڈینٹرعبدالرحمن فری کی ملاقات، یوتھ ونگ کے جوان ہمارا قابل فخرسرمایہ ہیں،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

ملتان۔۔۔۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے،یوتھ ونگ کے جوان ہماراسرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوآرڈینٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے جوان ن لیگ کا قابل فخرسرمایہ ہیں جو جمہوری اقدار پر گامزن ہیں ۔ ہم پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جوانوں کی کاوشوں کو اور خدمات کو سراہتے ہیں۔ اور توقع کرتے ہیں کہ وہ ملکی ترقی کے لیئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عبدالرحمن فری کی قیادت میں بہترین کارکردگی کے ساتھ کام کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ ملکی ترقی کے لیئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

شئیر کریں