گورنر پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے14ویں کانووکیشن میں 52سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی اور 224طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے

ملتان۔۔۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے14ویں کانووکیشن کے موقع پر 52سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی اور 224طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے ۔ مجموعی طور پر کانووکیشن میں 7ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو ڈگریاں ایوارڈکی گئیں۔کانووکیشن کے آخر میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال اورکنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کو شیلڈز دیں۔گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

شئیر کریں