ریسکیو1122 کی طرف سے ملتان میں ریسکیورز کی تفریح کیلئے پانچ روزہ ریسکیوسپورٹس فیسٹیول کا آغاز،والی بال‘ کرکٹ ‘ دوڑ اوررسی کشی کے مقابلے ہونگے

ملتان……….ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈ اکٹرکلیم اللہ کی ہدایت پر ریسکیورز کی تفریح اورذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے پانچ روزہ ریسکیوسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں والی بال‘ کرکٹ ‘ دوڑ اوررسی کشی کے مقابلے ہونگے۔ریسکیو سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے کا پہلہ میچ ریسکیو اسٹیشن چوک کمہاراں والا اور ریسکیو اسٹیشن انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیموں کے مابین ملتان سپورٹس گروانڈکھیلا جائے گا۔مزید اس ریسیکو فیسٹیول میں ریسکیور کے بچوں کے بھی میچز ہوں گے۔میچ میں ریسکیورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرکلیم اللہ بھی شریک ہوں گے ۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورکاکام ہروقت ایمرجنسی اورمشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کی مددکرنا ہے اور مسلسل اس قسم کے کام ذہنی دباؤ کا سبب بنتاہے۔اس لیے ریسکیور کی تفریح اور ذہنی تناؤ کوکم کرنے کے لیے اس سرگرمی کا انعقاد کیاگیا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی انشاء اﷲ ریسکیورکیلئے اس کا اہتمام جاری رہے گا۔

شئیر کریں