شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں سالانہ برسی ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیاگیا،شمعیں روشن کی گئیں

ملتان,,,,,,,,سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں سالانہ برسی کے سلسلے میں جیالوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا،، قرآن خوانی کی گئی، شمعیں روشن کی گئیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک وقوم کے لئے پیش کی گئی خدمات کو سراہا گیا،

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی جبکہ پی ایل ایف کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالانہ برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پی ایل ایف کے رہنما زوار قریشی نے کی تقریب میں حبیب اللہ شاکر، خالد وینس، بشری نقوی، بابر سوئیکارنو، آصف کریم، ملک ارشاد رسول، صبیحہ رندھاوا، فہیم گردیزی، صفدر سرسانہ، یوسف زبیر، سید انیس مہدی، نشید عارف گوندل ودیگر نے بھی شرکت کی ۔

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی رہنما مہک بٹ کی رہائشگاہ پر بھی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ محترمہ بینظیر بھٹو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے غریب عوام کیلئے ، جمہوریت کی بحالی کیلئے جدو جہد کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئیں ۔ انہو ں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ آمروں کیخلاف جمہوری جدوجہد جاری رکھی ۔

شئیر کریں